جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں کل جماعتی مسلم قائدین و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کے نمائندہ وفد نے ضلع ایس پی سے نوپور شرما، نوین اور راجا سنگھ کے خلاف تحریری یادداشت پیش کی

نارائن پیٹ: 11 جون (اردو لیکس) کل جماعتی مسلم قائدین و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کا ایک نمائندہ وفد نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی دفتر پہنچ کر ایک تحریری یادداشت ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو کو پیش کی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اور سلطان الہند خواجہ خواجگان حضرت سید خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی خواجہ غریب نواز ؒ اجمیر شریف کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ نپور شرما’ نوین کمار جنڈال ‘ گوشہ محل ایم ایل اے راجہ سنگھ پر سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ وفد نے بتایا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ جسکی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ قائدین نے نے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے ہندوستان کے مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے لے تکلیف دہ بات ہے۔

بعد ازاں وفد نے ضلع ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشہ محل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے وفد نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کی گنگا جمنا تہذیب کو خراب کرنے کے لے اور اسے بگاڑنے کے لے ایسے بیانات دیئے جارہے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایسے لوگ پرامن فضاء کو خراب کرکے نفرت پھیلانے چاہتے ہیں پولیس ان عناصر کے خلاف کاروائی انجام دیتے ہوئے سخت کارروائی کرے۔۔ تاکہ پھر ایسے گستاخیاں اور نفرت کو پھیلانے کا کام نہ ہوسکے۔ ہر شخص کو دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نارائن پیٹ’ سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی و انچارچ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ’ محمد تقی چاند’ خلیل احمد تاج’ مجاہد صدیقی’ عبدالقادر منڈاسگھر’ سید محمود میاں ‘ ریاض الدین رنگریز’ سرفراز حسین انصاری’ محمد یونس موذن’ محمود قریشی’ سید دستگیر حسینی ‘ اے آر الرحمن’ محمود انصاری’ تاج الدین ٹنگلی’ محمد شریف قریشی’ اسلم اشرفی’ فیروز’ اظہر’ فیاض’ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button