تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش_ 4 افراد پانی میں بہہ گئے ، حیدرآباد میں بھی خاتون نالے میں بہہ گئی

حیدرآباد _ 4 ستمبر ( اردولیکس)  تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید بارش سے متاثر ہیں اور کئی مقامات پر ندیاں اور تالاب لبریز ہو گئے ہیں کاماریڈی ضلع کے گندھاری منڈل میں گندھاری ندی بہہ رہی ہے۔ تین کسان سیلابی پانی  میں پھنس گئے۔   فائر بریگیڈ عملہ  اور مقامی لوگوں نے کسانوں کو بچا لیا ۔

 

اسی طرح جگتیال رورل منڈل کے حیدراپلی ندی میں ماہی گیر   ودیا ساگر لاپتہ ہو گیا ۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے وہ بہہ گیا۔جگتیال رورل پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے

اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی نگر میں ایک خاتون نالہ میں بہہ گئی۔ اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button