تلنگانہ

گستاخ رسول ﷺ کے گھر والوں سے بنڈی سنجے کی فون پر بات _ رہائی کے لئے اقدامات کرنے کا دیا دلاسہ

عادل آباد _ عادل آباد میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون پنٹو کے افراد خاندان سے تلنگانہ بی جے پی کے  صدر  بنڈی سنجے نے فون پر بات چیت کی اور انہیں دلاسہ دیا کہ  ان کے بیٹے کی رہائی کے لئے کوشش کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ عادل آباد کی سابق ضلع پریشد چیئرپرسن سوہاسینی ریڈی نے گتساخ پنٹو کے مکان پہنچ کر اس کے والدین سے ملاقات کی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے سے فون پر اس تنازعہ کے بارے میں بات کروائی۔اور پنٹو کی جلد رہائی کے لئے اقدامات کرنے نمائندگی کرنے کی تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button