جنرل نیوز

حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع   

حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع 12 جون اتوار کو صبح 10/بجے تا دوپہر 1/بجے نظام پیالیس فنکشن ہال بودہن روڈ نظام آباد منعقد ہوا۔الحاج مولاناشیخ اسماعیل عارفی صاحب مدظلہ العالی صدرحج سوسائٹی امام وخطیب موتی مسجدنظام آباد نے اس کی صدارت کی ۔

اس اہم پروگرام میں سفرحج اور لگیج سے متعلق وضاحت کی گیء ،اوراحرام باندھنے کی عملی مشق، ودیگر اہم امور سے متعلق ضروری ہدایات وطریقے بتلاے گےء حج کمیٹی کہ جانب سے حجاج کرام کو دییے جانے والے لگیج بیاگ کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔

ضلع نظام آباد کے عازمین حج مردوخواتین نے شرکت واستفادہ کیا بطور خاص اس اہم پروگرام میں مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء مولاناشیخ اسماعیل عارفی صد حج سوسائٹی مولانا عبداللہ صاحب کورٹلہ مفتی عبدالماجدقاسمی مسجد عابدہ مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مولانا ارشد علی قاسمی سکریٹری مفتی شیخ محمود قاسمی کے علاوہ محمد افضل الدین وسیم احمد خان نصیر الدین موظف لکچرارعنایت علی افروز حافظ مظہر محمد صدیق اظہر فاروقی عبدالباری عبدالحمید ٹیچر سید افتخار محمد سعد اللہ نے شرکت کی

جملہ ذمہ داران حج سوسائٹی ضلع نظام آباد تلنگانہ نے اپنے تمام معاونین کا شکریہ اداکیا جن میں بطورخاص سید اعظم ومحمد خواجہ مالکین فنکشن ہا ل کے علاوہ جناب احمد علی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا مزید معلومات کے لےء اس نمبر پر رابطہ کریں9505384786

متعلقہ خبریں

Back to top button