ہیلت

حیدرآباد میں تین دن کے بچے کے دل کا کامیاب آپریشن

حیدرآباد _ 11 نومبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے کمس ہاسپٹل میں تین دن کے بچہ کے دل کی انتہائی پیچیدہ سرجری کی گئی۔ سینئر کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک کارڈیوتھوراسک سرجن ڈاکٹر انیل کمار دھرما ورم نے بتایا کہ کمس ہاسپٹل سکندرآباد میں ایک تین دن کے بچے پر دل کی انتہائی نایاب سرجری کی گئی۔

۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی ضلع ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والے بچے کو دل میں پیچیدہ مسائل تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بچے کے دل میں دو طرح کے سنگین مسائل تھے یعنی ٹرانسپوزیشن آف گریٹ آرٹریز (ٹی جی اے) ٹوٹل اینامیلس پلمونری وینس کنکشن (ٹی اے پی وی سی)۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک شخص میں دو طرح کے مسائل موجود ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹی اے پی وی سی کے مسئلے کے حوالے سے پھیپھڑوں کی خون کی نالی کو نکال کر صحیح جگہ پر رکھا گیا اور یہ پہلی بار ہے کہ تین دن کے بچے پر اس طرح کی سرجری کی گئی۔فی الحال بچہ صحت مند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button