جنرل نیوز

جنگاؤں میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب سے علماء کرام کا خطاب

حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ہیں ان کا اکرام کرنا بھی باعث اجر و ثواب

تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سرویس ایسوسی ایشن ضلع جنگاوں کی جانب سے ضلع حج سوسائٹی کے حسن تعاون سے  رواں سال حج کو جانے والے عازمین حج کی تہنیتی تقریب  عبداللہ میدان گنڈلہ گڈہ میں بصدارت محمد انکشا ولی صدر  منعقد ہوئی۔

اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی مولانا عبد الحفیظ قاسمی صاحب نے فرمایا کہ حا جی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ دنیا کی کوئی قوت و طاقت حاجیوں کی مہمان نوازی نہیں کرسکتے۔  اس لئے دوران حج انتظامات اور دیگر مشکلات درپیش ہو ں تو ان کی کسی سے شکایت نہ کریں نہ ہی کوئی نقص نکالیں بلکہ سعادت مندی اور خوش قسمتی سمجھتے ہوۓ مناسک حج ادا فرمائیں۔  حج کو جانے سے۔ قبل  تمام حقوق العباد بھی  ادا کرکے جائیں۔  کسی  سے تعلقات خراب ہوں تو ان  سے بہتر تعلقات استوار کر لیں اور خالص رضائے الہی کی نیت سے سفر حج کریں۔ فرمایا  کہ حاجیوں کا بہترین تو شہ   تقوی ہے۔ اس کا استحضار رکھیں۔

محمد خواجہ مجتہدالدین  ریاستی سیکرٹری ٹی ایس میسا  نے فرمایا کہ اللہ اپنے محبوب بندوں کو منتخب کر کے اپنے گھر کی حاضری کی توفیق دیتا ہے لہذا ان محبوب بندوں ، مہمانوں کی خدمت کرنا ان کی تہنیت کرنا، ان کی معاونت و رہبری  کرنا بھی اجر ثواب سے خالی نہیں ہے ‌۔ محمد صمد  کونسلر، جنگاؤں میونسپلٹی  نے حجاج کرام  سے شہر  کے ملک  کے بل  کے سارے عالم  کے مسلمانوں  کے حالات کی درستگی کے لیے خصوصی دعاؤں کی گزارش کی ۔

اس موقع پر ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب  سے تمام حجاج کرام  کو احرام بطور ہدیہ پیش کیا گیا ۔ محمد جلیل جنرل سیکریٹری ٹی ایس میسا نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ  غیر مسلم افراد کو بھی مدعو کیا گیا  تھا جنگا ؤں میونسپل وائس چیئرمین رام پرساد، کونسلرز یادگیری، میونسپل فلور لیڈر پانڈو، شنکر اور دیگر غیر مسلموں نے بھی اس پروگرام  میں شرکت کرکے  ہندو مسلم اتحاد کا کا نمونہ پیش کیا کیا۔

رکن  ضلع حج کمیٹی  محمد حفیظ، محمد حنیف، محمد ظہیر الدین ٹی ایس میسا کے ذمہ داران محمد افضل، معراج الرحمن، خواجہ محی الدین، محمد علی کے علاوہ محمد انور، محمد غوث پاشا، عبد الجبار، عمران، نہاد، فرید، علیم شریک ہوئے۔ جنگاوں سے جانے والے عازمین حج  عبدالمتین اطھر ، محمد ابراہیم،  محمد مناظرحسین شاہد نے بھی حاظرین سے سفر کی کامیابی اور حج مبرور کیلئے دعاؤں کی درخواست کی‌  مولانا و قاری فصیح الاسلام امام مدینہ مسجد کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اور مجتہدالدین  کے اظہار تشکر پر مہمان مکرم کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button