ایجوکیشن

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ میں پانچویں جماعت میں آف لائن داخلے جاری ہیں ۔

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ کے پرنسپل نرسمہا چاری کی اطلاع کے بموجب اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ میں تعلیمی سال 2022-23 کے لئے 5 ویں کلاس میں آف لائن داخلے جاری ہیں۔انہوں نے خواہش مند سرپرستوں سے اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ پہنچ کر اپنے نونہالوں کا داخلہ کرواتے ہوئے ریاستی حکومت کی منفرد اسکیم سے استفادہ کرنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے طالب علم کے داخلے کے لئے ضروری سرٹیفکیٹس آدھار زیراکس،بونو فائڈ،دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز لازمی قرار دیا۔مزید تفصیلات کے لئے8247700513 فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button