تلنگانہ

عادل آباد شہر میں رات 9 بجے سلاٹر ہاؤس میں توڑ پھوڑ _ بی جے پی کا احتجاج ، پولیس کی بروقت مداخلت سے حالات قابو میں

عادل آباد۔17/جولائی(اردو لیکس) تلنگانہ کے  عادل آباد شہر کے اندراما کالونی کے قریب واقع مسلخ خانہ (سلاٹر ہاؤس) کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے پیر کی رات 9 بجے عادل آباد بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کی ایگزیکٹو ممبر سہاسینی ریڈی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا

 

۔اس دوران ان کے حامیوں/ سہاسینی ریڈی کی جانب سے پریس کو دی گئی اطلاع کے مطابق متعلقہ کالونی کے کچھ لوگوں نے سلاٹر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ۔ تاہم پولیس کی جانب سے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلاٹر ہاؤس پر توڑ پھوڑ/احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے احتجاج کو ناکام بنادیا گیا۔

 

ویڈیو میں چند لوگ سلاٹر ہاؤس پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ٹاؤن ڈی ایس پی نے مقام واقعہ پہنچ کر احتجاج کو ناکام بنانے میں اہم رول ادا کیا۔قبل اس کے سہاسینی ریڈی کی موجودگی میں ان کے حامی "بھارت ماتا کی جیے”نعرے لگاتے ہوئے وائرل ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں،سہاسنی ریڈی نے اس سلاٹر ہاؤس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کی وجہ سے متعلقہ کالونی کی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

 

اس مسئلہ کو حکام کی توجہ میں لایا گیا لیکن ابتک حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔دریں اثناء پولیس کی جانب سے بھی احتجاجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button