تلنگانہ

کاماریڈی کے جدید عیدگاہ میں گستاخ نوپور شرما اور نوین کمار جنڈال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ _ پولیس کو یادداشت پیش

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

کاماریڈی 17 جون ( اردولیکس) کاماریڈی کے درگاہ حضرت نرنجن شاہ ولیؒ جدید عیدگاہ پر احتجاجی جلسہ منقد ہوا جس میں نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کامطالبہ کیاگیا ۔ گُزشتہ 8 دنوں سے کاماریڈی کے مسلم نوجوانوں نے پولیس سے ریلی کی اجازت مانگی تھی مگر پولیس نے اجازت نہیں دی جس پر مسلم قایدین اجازت پر دباو بنایا۔

جس پر سپرنٹنڈنٹ  پولیس کاماریڈی سرنیواس ریڈی نے جدید عیدگاہ پر احتجاجی جلسہ کی اجازت دی  جس میں مسجد کے ذمدران  نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہر شخص نے  مطالبہ کیا کہ  نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری ہو اقلیتی ٹی آرایس قایدین محمد ضمیر الدین  ،محمد امجد رکن بلدیہ محمد سلیم رکن بلدیہ محمد عمران عرف لڈڈو رکن بلدیہ محمد آصف رکن بلدیہ،  کانگریس اقلیتی قایدین محمد سراج الدین، ایڈو کیٹ مقصود احمد اللہ،  سابق نایب صدر نشین بلدیہ سید انور احمد خان ، سید مسعود علی عرف قدیر مجلس کاماریڈی صدر جعفر خان نے ملل کر ڈی ایس پی کاماریڈی سومناتھم ایس ایچ او کاماریڈی نریش کو میمورنڈم پیش کیا جلسہ کی نظامت کے فرایض محمد زاکرحسین نے انجام دیا پولیس کی بھاری جمعیت موجودٹھی

متعلقہ خبریں

Back to top button