جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے خطاب عام کے پوسٹرس کی رسم اجرائی

اوٹکور : 02 نومبر (اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے ایک خطاب عام بعنوان ”رجوع الی القرآن “و تقسیمی انعامات رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر مقامی جناب منصور علی صاحب نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ خطاب عام بتاریخ 6 نومبر بروز اتوار بوقت بعد نماز مغرب بمقام مدرسہ فیض الہدی اوٹکور میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اس خطاب عام کی صدارت جناب خواجہ صاحب ناظم ضلع محبوب نگر ‘ و نارائن پیٹ ‘ ونپرتی کریں گے۔ اس خطاب عام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدالعزیز صاحب ‘ ریاضی صدر ایم پی جے تلنگانہ شرکت فرمائیں گے اور مہمان مقررین کی حیثیت سے جناب اعجاز محی الدین وسیم صاحب ‘ صدر و خطیب مسجد عزیزیہ مہندی پٹنم حیدرآباد اور جناب حافظ عمادالدین محسن عمری و مدنی صاحب پیش امام مسجد عزیزیہ مہندی پٹنم حیدرآباد تشریف لائیں گے۔

 

ایس آئی او ضلع صدر نارائن پیٹ حافظ افتخار نے کہا کہ اس خطاب میں سیرت النبیﷺ نالج ٹسٹ اور سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ اور 30 روزہ نماز کے لیے مہم منعقد کی گئی تھی ۔ جس کے انعامات بھی اس خطاب عام میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اور خواتین کے لیے مدرسہ فیض الہدی کی اوپری منزل پر پردہ کا نظم رہے گا اور تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم رہے گا۔

 

آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس خطاب عام میں کثیر تعداد میں شریک فرمائیں۔ اس موقع پر جناب عبدالخالق کلوال، عبدالقادر کرنول ‘ سمیع اللہ کلوال ‘ شاہنواز طوفان ‘ عبدالخالق تاڑپتڑی ‘محمد مشتاق احمد ‘ عبدالرشید نگری، آصف’ اسد’ منیر ‘ عارف رشید کلوال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button