جنرل نیوز

سینئر صحافی محمد تقی حسین تقی ،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن متحدہ ضلع محبوب نگر کے کوآرڈینیٹر مقرر

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن متحدہ ضلع محبوب نگر
کیلئے سینئر صحافی محمد تقی حسین تقی بحیثیت کوآرڈینیٹر مقرر

ٍنارائن پیٹ: 17 جون (اردو لیکس) سینئر صحافی محمد تقی حسین تقی کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن متحدہ ضلع محبوب نگر کیلئے بطور کوآڑدینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ اس خصوص میں فیڈیریشن کے مرکزی دفتر واقع حیدرآباد میں سید غوث محی الدین جنرل سیکریٹری و حبیب جیلانی جائنٹ سیکریٹری نے محمد تقی حسین کو ان کی نامزدگی کے احکامت حوالہ کئے۔

اس موقع پر حبیب جیلانی نے محمد تقٰ حسین سے خواہش کی کہ متحدہ ضلع محبوب نگر کے تمام پانچ اضلاع نارائن پیٹ، گدوال، ونپرتی، ناگر کرنول اور محبوب نگر میں اڈہاک کوآرڈینیٹر کو نامزد کرتے ہوئے اندرون ایک ماہ رکنیت سازی کروائیں تاکہ جلد از جدل تمام اضلاع میں فیڈریشن کی مستقل کمیٹیوں قائم کی جائے۔ محمد تقی حسین نے اپنی نامزدگی کیلئے جناب ایم اے ماجد صدر فیدریشن، سید غوث محی الدین جنرل سیکریٹری و حبیب جیلانی جائنٹ سیکریٹری سے اظہار تشکر کیااور متحدہ ضلع محبوب نگر مین فیڈیریشن کو مظبوط کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button