تلنگانہ

گستاخ نوپور شرما اور نوین جنڈال کی گرفتاری کے لئے بلدیہ میں متفقہ قرارداد منظور کرنے کی درخواست _ تانڈور بلدیہ کی چیئرپرسن سواپنا پریمل کو 22 کونسلرس کی دستخطوں پر مشتمل مکتوب حوالے

تانڈور _ تانڈور بلدیہ میں مجلس کے فلور لیڈر سید ساجد علی نے بلدیہ کی چیئرپرسن سے ملاقات کرتے ہوئے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والے نوپور شرما اور نوین کمار جنڈال کی گرفتاری کے لئے بلدیہ میں متفقہ قرارداد منظور کرنے کی درخواست کی۔

اس سلسلہ میں بلدیہ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد نماز جمعہ مجلس کے فلور لیڈر سید ساجد علی نے 36 رکنی مجلس بلدیہ تانڈور کے 22 کونسلرس سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے تائیدی دستخط حاصل کئے

۔جس میں چیئرپرسن سواپنا پریمل سے بلدیہ کا خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے گستاخ رسول ﷺ کے خلاف قرار داد منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے چیئرپرسن کو حوالے کردہ مکتوب میں سید ساجد علی نے کہا کہ شان رسول ﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے بی جے پی کے قائدین نے ہندوستان کو دنیا بھر میں رسوا کیا ہے جس سے عرب ممالک کافی برہم ہیں یہاں تک کہ مملکت قطر نے شان رسول ﷺ کے واقعہ پر ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ساتھ اپنی میٹنگ اور ڈنر منسوخ کردیا۔

مکتوب میں کہا گیا کہ بلدیہ میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے نوپور شرما اور نوین کمار جنڈال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے مختلف جماعتوں کے کونسلرس کی ملاقات اور مکتوب حاصل کرنے کے بعد چیئرپرسن سواپنا نے اس مسئلہ پر قانونی رائے حاصل کرتے ہوئے خصوصی اجلاس طلب کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ٹی آر ایس ٹاون صدر نعیم افو، کونسلرس عبدالرزاق، بامبینا، آفرین جویریہ، ک مختار ناز ،زبیر لالہ، کوآپریشن ممبر عبدالقوی، نبی صابر، انور خان، نصیر مجو، اور محمد عضیر اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button