جنرل نیوز

مدرسہ اسلامیہ عائشہ للبنات جگتیال میں جلسہ بعنوان لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت _ مولانا خواجہ کلیم اسعدی کا خطاب

مدرسہ اسلامیہ عائشہ للبنات  محلہ ستاری پیٹھ جگتیال میں    مولانا خواجہ کلیم سعدی ناظم مدرسہ فیض العلم صدیقہ کریمنگر کے زیر سرپرستی میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان موجودہ دور میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت منعقد ہوا۔

حافظ شیخ سرور ناظم مدرسہ عربیہ تحفیظ القران جگتیال نے جلسہ کی صدارت کی ۔یہ جلسہ روبی فنکشن ہال میں آج صبح 10 دن منعقد ہوا اس موقع پر مولانہ خواجہ کلیم نے مخاطب کرتے ہوٸے کہا کہ لڑکیوں کو  دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا  اہم تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ سرپرست دینی تعلیم دلوانے پر بھی توجہ دیں۔اس جلسہ میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button