جنرل نیوز

کورٹلہ جامع مسجد میں صباحی تعلیم دینے والے علماء کرام اور اساتذہ کی ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تہنیت

کورٹلہ _ کورٹلہ ٹاون میں ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی(انڈین پروگریسیو اسکول)کی جانب سے اتوار کو جامع مسجد کورٹلہ میں کئی سالوں سے صباحی تعلیم کو فروغ دینے میں اپنی ساری توانائی جھونک کر شہر کورٹلہ میں صباحی نظام کو معیاری بنانے والے علماء کرام، حفاظ اکرم کی ان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے گل پوشی اور شال پوشی کی گئی ہے۔اس پروگرام میں ،ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمدار محمد معیز صاحب،لکچرار کرسپانڈنٹ انڈین پروگریسیواسکول محمد نورالدین محمد نصیر الدین گورنمنٹ ٹیچر،نجم الدین زاہد ،گورنمنٹ ٹیچر، اسلام الدین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ انتطامیہ کمیٹی جامع مسجد کے ذمدار،محمد عبدالروف صاحب صدر جامع مسجد ، مظفرآباد سجو بھائی نائب صدر جامع مسجد ، نعیم الدین لکچرار، معتمد جامع مسجد ،ممبران جامع مسجد عظمت الله صاحب، محمد جاوید صاحب نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز محمد عبدالمصورعلی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔پروگرام کی کاروائی حافظ محمد مجاہد علی امام جامع مسجد نے چلائی۔ ام کلثوم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے محمد نصیر صاحب نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے قران کی عظمت اور استاذ کے ادب و احترام کے متعلق قیمتی باتیں بیان کی۔حافظ محمد مجاہد علی کی دعا سے پروگرام کا اختتام عمل آیا۔جہاں کہیں بھی ہو،ایسے پروگرام ہونے چاہیئے، جس سے دینی خدام کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button