جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ برہم بیوی نے گرم گرم پانی شوہر کے اوپر ڈال دیا

حیدرآباد: گھریلو جھگڑوں کے دوران ایک بیوی نے گرم گرم پانی اپنے شوہر کے جسم پر ڈال دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر جھلس گیا۔یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع محبوب آباد کے توررورمنڈل میں واقع بھوکیا تانڈہ میں پیش آیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق تانڈے سے تعلق رکھنے والے گوگلوت یاکوب اور سروجا شوہر بیوی بتائے گئے ہیں، وہ مزدوری کیا کرتے ہیں۔ شوہر بیوی کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے۔ کل رات بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا برہم بیوی نے گرم گرم پانی اپنے شوہر کے جسم پر ڈال دیا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس گیا اور

 

اسے علاج کے لیے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے خلاف کے مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button