جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں نقلی سونے کو اصلی ظاہر کرتے ہوئے ٹھگ لینے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

نظام آباد:21/ جون (اُردو لیکس)نظام آباد ضلع اصلی سونے کے نام پر نقلی رولڈ گولڈ سونا فروخت کرنے والے 2 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے نقد رقم اور رولڈ گولڈ سونا ضبط کرتے ہوئے برآمد کرلیا۔ اے سی پی وینکیٹیشور راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کریڈ ولا ملیادری عمر 60 سال ساکن سنگم گاؤں ضلع نیلور اور ملزم A2 کریڈ ولا سبھاش عمر 55 سال ساکن سنگم گاؤں ضلع نیلور آندھرا پردیش کو ایک باخبر اطلاع پر گنگاستھان فیس II سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے رولڈ گولڈ وڈنیم (کمر بند) کو 0.5 ملی گرام اصلی سونے کی کوٹنگ کرکے دھوکہ دہی کے ذریعہ معصوم عوام سے رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 7/ جون کو ملزمین نے ستپلا پور تانڈہ بذریعہ ٹی وی ایس ایکسل پر پہنچے انہوں نے رولڈ گولڈ وڈنیم کو اصلی سونا ظاہر کرتے ہوئے لکھاوت راملو ساکن ستپلا پور تانڈہ کو 5لاکھ 40 ہزار روپئے میں فروخت کرتے ہوئے رقم حاصل کی۔ بعدازاں ملزمین نے لکھاوت راملو کو تھمس اپ ملاوٹ کرکے بیہوش کردیا نقد رقم اور رولڈ گولڈ سونا لیکر فرار ہوگئے۔ لکھاوت راملو کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کو گنگاستھان فیس II سے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 22 ہزار روپئے نقد رقم اور رولڈ گولڈ وڈنیم کو برآمد کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button