این آر آئی

مملکت سے مستحکم تعلقات کے درپردہ طاقت یہاں برسر کار ہندوستانی ہیں۔ وزیر سیاحت ہند

ریاض ۔ کے این واصف

ہند سعودی کے مابین مضبوط سیاسی، تجارتی، ثقافتی تعلقات کے پیچھے جو طاقت ہے وہ یہاں برسر کار ہندوستانی ہیں۔ یہ بات مملکتی وزیر برائے جہاز رانی و سیاحت شریپد یسو نائیک نے کہی۔ وہ سفارت ہند ریاض کی جانب سے اہتمام کردہ “عوام سے ملاقات” پروگرام سے مخاطب تھے۔

 

انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب دنیا کا وہ ملک ہے جہان سب سے بڑی تعداد مین ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرز آباد ہین جن کی تعداد 2.7 ملین سے زائد ہے۔ ہم ان ہندوستانیون کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

 

سریپد نائیک نے کہا کہ کووڈ کی وبا نے ترقی راہ میں جو ہمیں پیچھے ڈھکیلا تھا ہندوستان نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہم اب ترقی کی راہ پر پھر سے گامزن ہیں۔ نائیک نے یہ بھی کہا کہ جہان ہم اپنی آزادی کا امرت مہا اتسو منارہے ہیں وہیں ہم ہند سعودی سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی پورے ہونے کا جشن بھی منایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پہلی بار سعودی عرب آئے مین اور یہاں اپنے ہموطنوں سے ملکر بے حد مسرت محسوس کردیے ہیں۔

 

ابتداء میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے خیرمقدم کیا، وزیر موصوف کا تعارف اور ان کے دورے سعودی عرب سے آگاہ کروایا۔ انھوں نے بتایا کی وزیر سیاحت مملکت کی جانب ریاض مین منعقد “عالمی یوم سیاحت” تقریب میں شرکت کی غرض سے تشریف لاے ہیں جس کا افتتاحی اجلاس جمعرات کی صبح منعقد ہوا۔ جس میں دنیا کے بیشتر ممالک کے وزرا ئے سیاحت نے شرکت کی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر سیاحت ہند نے اس اہم اجلاس مین شرکت کے علاوہ دیگر ممالک کے وزارئے سیاحت سے ملاقاتین کیں اور آپسی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ انڈین اسکول کے ایک طالب علم نے مہمان وزیر کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان خیر مقدم کیا۔

 

اس موقع پر انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے طلباء نے مہاتما گاندھی صفائی ابھیان” اور قومی یکجہتی کے عنوان پر آئی آئی ایس آر کی ٹیچر محترمہ فائزہ کے لکھے مختصر پلے پیش کئے۔ سفارت خانے کے آڈیٹوریم مین منعقد اس پروگرام میں نائب سفیر ہند ابو میثن جارج، دیگر سفارت کار اور کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ساجن نے انجام دئیے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button