نیشنل

سابق خاتون گورنر دروپدی مرمو ، این ڈی اے کی صدارتی امیدوار

نئی دہلی _ 21 جون ( اردولیکس) جھارکھنڈ کی قبائلی خاتون لیڈر و سابق گورنر دروپدی مرمو کے نام  کو مرکز کی بی جے پی حکومت نے صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں  پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر نڈا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی آج کی میٹنگ میں ہم سب اس رائے پر پہنچے کہ ہمیں بی جے پی اور این ڈی اے میں شامل تمام جماعتوں سے بات کرنے کے بعد صدر کے  امیدوار کے لئے دروپدی مرمو کے نام کو قطعیت دی ہے

انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 لوگوں کے نام صدارتی امیدوار کے لئے غور خوص کئے گئے۔جن میں  ایک قبائلی خاتون کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروپدی مرمو نے بطور وزیر اور گورنر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اس سے قبل جھارکھنڈ کی گورنر رہ چکی ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔ مرمو اوڈیشہ کے میو بھنج ضلع بائی پاسی میں پیدا ہوئیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button