جنرل نیوز

صحافت کے ذریعے عوامی خدمت ایک ناقابل فراموش اقدام _ صحافیوں کے مسائل ممکنہ طور پر حل کئے جائیں گے : پریس کلب کی حلف برداری تقریب رکن اسمبلی نظام آباد کا خطاب

صحافت کے ذریعے عوامی خدمت ایک ناقابل فراموش اقدام ، صحافیوں کے مسائل ممکنہ طور پر حل کئے جائیں گے پریس کلب کی حلف برداری تقریب رکن اسمبلی نظام آباد کا خطاب

 

نظام آباد۔ 22/ جون ( اردو لیکس ) صحافت کے ذریعے عوامی خدمت ایک کٹھن مرحلہ ہے جہاں تک ہو سکے منصفانہ طور پر خبروں کی اشاعت کا فریضہ ہےایک اہمیت کا حامل ہے ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے آج نیو امبیڈکر بھون خلیل واڑی نظام آباد میں پریس کلب نظام آباد سے وابستہ صحافیوں کی نئی کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی یقینی طور پربہت سارے مسائل سے دوچار ہیں ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش ضرور کی جائے گی اور وہ اس کے لئے عنقریب صحافیوں کا ایک اجلاس طلب کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات انجام دینے میں مصروف ہیں قبل ازیں صدر پریس کلب مسٹر شیکہر نے خیر مقدمی تقریر کی اور بتایا کہ کے کرونا وائرس کی بدترین صورتحال کے دو سال کے عرصے میں صحافیوں کی حالت انتہائی پریشان کن ہو گئی ہے مسٹر شیکھر نے بتایا کہ صحافی ہر موسم کی سختی کے باوجود اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی عمارت پر دوسری منزل کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے سہولت فراہم کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کے لیے دس لاکھ روپیہ کی امداد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے رکن اسمبلی نظام باد اربن مسٹر بیگالہ گنیش گپتا سے اپیل کی کہ آرمور، بودہن ، بس بانسواڈہ کے طرز پر جرنلسٹس کالونی کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں پر تمام صحافی بلاکسی لسانی تعصب کے زندگی گزار سکیں مسٹر شیکھر نے کہا کہ پریس کلب کی مالی صورتحال انتہائی کمزور ہے اس کو ترقی دینے کیلئے بھی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس تقریب سے نوڈا چیئرمین مسٹر پربھاکر ریڈی، نیتو کرن شہری میئر ،صدر این جی اوز مسٹر الوکا کشن نے خطاب کرتے ہوئے نئے پریس کلب باڈی کو اپنی جانب سے پرخلوص مبارک باد پیش کی

رکن اسمبلی نے پریس کلب کی نو منتخبہ باڈی کو عہدے کا حلف لیا اور پرخلوص مبارکباد پیش کی میسرز اشفاق احمد خان ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز ، یم اے رؤف اعظمی ایڈیٹر یکجہتی ، سید عثمان علی ایڈیٹر فکرجمہور ، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا ، احمد علی خان نامہ نگار رہنمائے دکن ، سید یاسین علی ایڈیٹر انوار دکن ، محمد احمد جرنلسٹ کے علاوہ دیگر صحافیوں اور ارشد محمد خان، شیخ احمد اکبر، اور مختلف کارپوریٹرس نے نظام آباد پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button