تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔ آرمور میں بی آر ایس پارٹی کو لگا زبردست جھٹکا۔17 کونسلرس کانگریس میں شامل

آرمور : / 26 فروری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) ضلع نظام آباد میں بی آر ایس پارٹی اور سابقہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو ناقابل یقین زبردست شاک لگا ہے۔ آرمور بلدیہ کے موجودہ 17 بی آر ایس پارٹی کونسلروں نے پیر کو آرمور حلقہ کانگریس پارٹی انچارج ونئے کمار ریڈی کی قیادت میں رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی کی موجودگی میں حیرت انگیز طور پر کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہن لیا۔

 

بیک وقت 17 کونسلرس کے شامل ہونے سے آرمور بلدیہ میں بی آر ایس کو زبردست دھکا محسوس کیا جارہا ہے۔ نائب صدرنشین بلدیہ شیخ منو، محمد امتیاز حسین، عائشہ شرین ( سید فیاض)، پُتلی بیگم (عبدالرحمٰن)، نازنین سلطانہ (سید عتیق)، خاندیش سنگیتا، ونیل دیوی لاونیا، سنگیتا روی گوڈ، اٹیڈی نرسا ریڈی، بنڈاری پرساد، کویتا کاشی رام، لِکی شنکر، آکولا رامو، ونم شیکھر، سنکاری ایشوری رنگنا اور کونتم منجولا مرلی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان سبھی کو سابقہ ریاستی وزیر سدرشن ریڈی نے کانگریس کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں پرتپاک خیرم کیا۔ واضح رہیکہ اسمبلی انتخابات میں جیون ریڈی کو شکست کے بعد سے آرمور میں بی آر ایس پارٹی دو گروپس میں تقسیم ہوکر رہ گئی تھی اور 04 جنوری کو صدرنشین بلدیہ پنڈت ونیتا پون کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔

 

عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے بعد سے ایسا لگ رہا تھا کہ پنڈت ونیتا پون اور انکے گروپ کے اراکین کانگریس پارٹی میں شامل ہو جائیں گے لیکن ان سے قبل ہی عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والے کونسلروں کے دوسرے گروپ نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سب کو چونکا دیا۔ نہ صرف آرمور بلکہ نظام آباد ضلع میں یہ موضوع بحث بن گیا ہے۔

 

اس پروگرام میں پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، نظام آباد ڈی سی سی صدر مانالا موہن ریڈی، گڈوگو گنگادھر، آرمور ٹاؤن کانگریس صدر سائی بابا گوڈ، پی سی سی سیکریٹری بابا خان، میر رحمت علی ماجد، محمد فہیم، اجو بھائ، محمد سلیم و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button