کشمیر کو ہندوستانی فوج کا قبرستان بنادینے حزب المجاہدین کی دھکمی

حزب المجاہدین کے چیف اور سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد سید صلاح الدین نے دھمکی دی ہے کہ وہ وادی کشمیر کو ہندوستانی فوجیوں کا قبرستان بنا دے گا. انھوں  نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو خودکش بمبار  کے طور پر تربیت دیں گے۔ ایک انگریزی روزنامہ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں صلاح الدین نے کہا کہ ‘کشمیری رہنماؤں وہاں کے لوگوں اور مجاہدین کو جان لینا چاہئے کہ کشمیر مسئلے کے حل کا کوئی پرامن راستہ نہیں ہے. صلاح الدین نے کہا کہ حزب کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد کشمیر میں تحریک اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ نہیں مانے گا اس وقت تک بات چیت نہیں ہو سکتی.