ایجوکیشن

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپس کے لئے درخواستیں کی طلبی ڈاکٹر وجئے کمار سکریٹری کا بیان

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپس کے لئے درخواستیں کی طلبی ڈاکٹر وجئے کمار سکریٹری کا بیان

حیدرآباد 23 (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے برائٹ اسٹو ڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپس برائے سال 23-2022 جماعت 4 تا دسویں جماعت انٹربشمول سال 2023 مارچ /،اپریل یس یس سی و انٹرمیڈیٹ کے منعقد ہونے والے اس ٹسٹ امتحان میں شرکت کے اہل ہیں درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی ہے درخواستیں سوسائٹی کے ویب سائٹ
apjedu2001.com

پر آن لائن کی جاسکتی ہیں ڈاکٹر وجئے کمار سکریٹری سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے ایک آن لائن تحریری امتحان تمام اضلاع کے علاوہ منڈلس سطح پر ماہ جولائی تااپریل 2022 کے دوران انعقاد عمل لایا جائیگا اور فائنل امتحان آف لائن طور پر28 مئی2023 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا اس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پرنقد انعامات کے علاوہ 1 گریڈ 12 گریڈ والوں کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی باوقار ایوارڈ دیا جائے گا امتحانی سوالات کا پرچہ آبجیکٹو ٹائپ پر مشتمل ہوگا مجموعی نشانات (100) ہونگئے پرچہ سوالات ریاضی اور سائنس مضامین کے معیار نصاب ICSE, CBSE اور STATE BOARD بزبان انگریزی رہیگا انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کا اہم مقصد شہری و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء بہتر طور پر اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہر کرنے ہوے مختلف مسابقتی امتحانات آئی اے ایس، آئی ای ایس، آئی پی ایس و دیگر پیشہ ورانہ کورسس میں کامیابی حاصل کرتے ہوے سرکاری اور خانگی شعبوں میں ملک و قوم کےلیے خدمات انجام دے سکیں

ڈاکٹر وجئے کمار نے تمام سرکاری و خانگی مدارس میں زیر تعلیم طلباء و والدین سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کودرخشاں بنانے کے لیے اس برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپس ٹیلنٹ امتحان میں شرکت کریں تاکہ طلباء کا مستقبل بنانے میں مددگار و معاون ثَابت ہوسکیں

متعلقہ خبریں

Back to top button