نیشنل

بلقیس بانو کے ہاتھوں راکھی باندھنے بی جے پی قائدین کو اودھو ٹھاکرے نے دیا مشورہ

ممبئی 30 اگست (اردولیکس) مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مسلم خواتین کے ساتھ راکھیاں باندھنے کی خواہش پر تبصرہ کیا  انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر سنجیدہ ہے تو پہلے بی جے پی کے قائدین گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو اور منی پور کی اجتماعی عصمت ریزی کی شکار خواتین کی ہاتھوں سے اپنی کلائیوں پر راکھی بندھائے

 

ممبئی کے گرانڈ حیات ہوٹل میں اپوزیشن جماعتوں  کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اودھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی ہے پی کو اچانک ہی رکشا بندھن کے موقع پر مسلم خواتین کی یاد آگئی اور اب بی جے پی قائدین مسلم خواتین سے راکھی بندھانے کا ناٹک رچا جارہا ہیں۔

 

اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو ایک مضبوط سیاسی اتحاد بتلاتے ہوئے شیو سینالیڈر نے کہا کہ بے جے پی نے پورے ملک میں جو سیاسی نفرت پھیلائی ہے معاشی بد حالی کی ہے اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ملک کی عوام ان کو صحیح مقام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button