جنرل نیوز

عوامی خدمات کرنے نوجوانوں کو آگے آنے کا مشورہ

اوٹکور میں مجلس کے کارکنوں کے اجلاس سےجناب محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس کا خطاب

اوٹکور : 24 نومبر (اردو لیکس) اوٹکور میں مجلس اتحا دالمسلمیںن کے کارکنوں کا ایک اھم اجلاس "پارٹی دفتر”میں منعقد ھوا۔ جسکی صدارت سینئر قائدجناب محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس ٹاؤن نے کی۔جبکہ جناب محمد اسماعیل بنڈہ رکن گرام پنچایت و جنرل سکریٹری مجلس ضلع نارائن پیٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مستقر اوٹکور کے مختلف مسائل پر غور وخوص کیاگیا۔سینیر قائد محمد وقار یونس نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ھوۓعوامی مسائل کو حل کروانے میں میں ہمیشہ تیارھوں اورکارکنؤن سے کہاکہ آپ اپنا قیمتی وقت دیکر عوامی خدمات میں جڑے رھناچاھئے۔ سینیر قائد خواجہ حسین یلم نے اپنے بیان میں کہاکہ مجلس کی ترقی کے لۓ ھم سب مل کر کام کرنا چاھیۓ ۔ کیوںکہ ھر کارکن کی ذمہ داری ھے کہ عوامی خدمات میں لگے رھناچاھیۓ۔جناب محمد پاشاہ حسن آبادصدر مجلس اوٹکور ٹاؤن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ تمام کارکنوں سے کہا کہ اتحاد ھی ھمارا مقصداور خدمات ھی ھمارا اولین فریضہ قرار دیا۔ اور انہوں نے کہاکہ اردو میڈیم طلباء وطالبات کے جو بھی مسائل ھو اس کو حل کروانے میں نوجوان اور مجلس کے کارکن آگےآنا چاھۓ ۔ اور اردو زبان کی ترقی کے لۓھم سب کی ذمہ داری ھے کہ اردو عام کریں۔موصوف نے مزید کہا کہ اوٹکور میں مجلس کو مضبوط ومستحکم کرنے کۓ لۓنوجوان سیاست میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاھۓاور اوٹکور میں ھم سب مل کرایک زبردست سیاسی طاقت بنانا چاھۓ۔جس کے لۓ اوٹکور ٹاؤن کے گرام پنچایت کے مختلف وارڈس میں ایک انچارج اور پانچ رکنی کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔وارڈ نمبر ایک سے بابو میاں بنڈہ۔ وارڈ نمبر7سے محمد مجیب جکلیر ۔وارڈ نمبر 8 سےرحمت اللہ جکلیر۔وارڈ نمبر 9سے محمد ارباز قریشی۔وارڈ نمبر 10 سے محمد اشفاق چاندی۔وارڈ نمبر 12سے محمد امجدڈرائور۔وارڈ نمبر 13سے محمد فاروق نگری۔وارڈ نمبر 14 سےمحمد خالق ظفر ۔وارڈ نمبر 16 سےمحمد مڑکی۔کو انچارج کی حیثیت سے زائد ذمہ داری سونپی گئ ھے۔تاکہ تمام حلقہ جات میں آسانی سے عوامی خدمات کر سکے۔اور اس اجلاس کی کاروائی حافظ و مولوی عبدالرحمن جنرل سکریٹری نے چلائی۔اور اس اجلاس میں محمد مجاھد دیسائی۔محمد رفیع چاندی۔شاکر خان۔شوکت علی۔محمد عمران۔محمد آصف چاندی۔فتح محمد کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button