ایجوکیشن

عادل آباد میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام نیٹ اور آئی آئی ٹی پر اتوار کو کیریئر کونسلنگ پروگرام

محمد بلال چیرمین کریسنٹ گروپ آف انسٹیٹیوشن  عادل آباد کی اطلاع کے بموجب وقت کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوۓ عادل آباد کے طلباء وطالبات کیلئے ایم ایس ۔ایجوکیشن اکیڈمی حیدرآباد کی جانب سے پہلی بار ضلع عادل آباد میں کریسنٹ جونیر کالج عادل آباد کی اشتراک سے نیٹ (NEET) اور آئی آئی ٹی (IIT) اکیڈمی کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔اسی ضمن میں بروز اتوار 26 جون 2022 ٹھیک 2:30 بجے سے 5:30 بجے تک کریسٹل گارڈن میں کر ئیر کونسلنگ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس میں ایم ایس ۔ایجوکیشن اکیڈمی حیدرآباد کے جنابِ ڈاکٹر محمد موذن حسین سینئر ڈائریکٹر نیٹ ایم ایس ۔ایجوکیشن، جناب محمد غوث الدین ڈائریکٹر نیٹ ایم ایس ۔ایجوکیشن،ڈاکٹر افضال الرحمان صاحب ڈائریکٹر آئی آئی ٹی ایم ایس ۔ایجوکیشن،جناب عبدالقادر صاحب ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایم ایس ۔ایجوکیشن طلباء سے مخاطب فریائنگے ۔۔ آپ تمام احباب اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات والدین کے ساتھ شرکت فرمائیں خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہے گا ۔ اور پیر کے دن طلباء وطالبات کے انٹرویوز ہونگے جس میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو کورس کی سو فیصد تک اسکالرشپ دی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button