جنرل نیوز

عادل آباد کے وارڈ نمبر 29 بکل گوڑہ میں رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد ۔

عادل آباد رکن اسمبلی جوگورامنا نے آج وارڈ نمبر 29 میں میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور پارٹی قائدین کے ہمراہ مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھی۔وارڈ نمبر 29، بوکل گوڈہ میں سواری بنگلے کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔

اور کام کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور حالات سے واقفیت حاصل کی اور عہدیداروں کو عوامی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام پچھلے 65 سالوں سے ماضی کی حکومتوں کو ووٹ دیا۔تاہم‌ ماضی کی حکومتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں آنے کے قلیل عرصہ میں کروڑوں روپیوں سے تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے اقدامات روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔

جوگورامنا نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔اس موقع پر سابق مارکیٹ چیئرمین میتو پرہلاد۔کوآپشن ممبران محمد اعجاز،کونسلرز سرینواس۔محمد‌موبین،رہنما رنگینی سرینواس،ساگر مقامی بزرگ و نوجوان و دیگر نے شرکت کی۔قبل اس کے رکن اسمبلی کی آمد پر محلہ کے نوجوانوں نے شاندار استقبال کیا۔اس تقریب سے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بھی مخاطب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button