جنرل نیوز

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن کریم نگر کے زیر اہتمام سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے معلوماتی و رہنمائی پروگرام

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن کریم نگر کے زیر اہتمام برائے معلوماتی و رہنمائی سرکاری ملازمتیں ٹی۔جی۔ٹی، پی۔جی۔ٹی، جے۔ایل، ٹی ۔آر۔ ٹی پروگرام زیر صدارت جناب سرور شاہ بیابانی زیر نگرانی جناب سید افضل محی الدین بتاریخ 26/جون بروز اتوار بمقام دکن گیسٹ ہاوز بوقت 10 بجے صبح منعقد کیا گیا اس طرح کے پروگرام کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوے بر وقت انعقاد قابل تعریف ہے اسلیے کے سرکاری ملازمتوں کے امیدوار کو کیا پڑھنا ہے کس طرح پڑھنا ہے وہ کافی تزب بزب کا شکار ہوتا ہے اس طرح کے پروگرام سے ان میں کافی خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ایک راہ ملتی ہے امیدواراپنی تعلیمی قابلیت اورمضامین کی بنیاد پر کن کن عہدوں کے لیے درخواستیں دیں سکتا ہے کس طرح تیاری کرنی ہے کون کون سے مضامین کونسی کلاس سے کونسی کلاس تک پڑھنی ہے اور پڑھا ہوا کس طرح ذہن نشین ہو تراکیب و تیکنیک بتائیں گئیں اوران سب کے تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور امید واروں کے شکوک و شبہات سوالات کرنے پر دور کیے گئے۔قابل و تجربہ کار اساتذہ سید افضل محی الدین، عذرا پروین، نونیت ریڈی روحی قدسیہ، کے ترپتی،شیاما رعنا،رام کرشنا،اعجاز فاطمہ قاضی شجیع الدین نے اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوے معلومات فراہم کیں اس پروگرام میں ٹوٹا کے ذمہ داران مولاناحافظ سید خواجہ اظہر الدین مبین،اظہار حسین اظہار،مطہر الدین و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button