نیشنل

آدھار کارڈ کو مفت اپ ڈیٹ کروانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

نئی دہلی:  ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (UIDAI) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ آدھار کو مفت اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 14 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ UIDAI نے 15 مارچ سے 14 جون تک آدھار میں تفصیلات تبدیل کرنے کا پہلا موقع دیا تھا یہ مہلت چہارشنبہ کو ختم ہو گئی۔

 

 

تاہم اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے آدھار کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر آدھار کو مفت اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر آخری تاریخ ختم ہو جاتی ہے تو آپ کو آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button