جرائم و حادثات

درندگی کی انتہا اور دم توڑتی انسانیت۔بیٹے نے پیٹ پیٹ کر اپنی ماں کا قتل کردیا۔ بچانے کے بجائے دل دہلا دینے واقعہ کی فلمبندی۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ درندگی کی انتہا کے ایک واقعہ میں شیطان صفت بیٹے نے اپنی ماں کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔یہ واردات ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں پیش آئی۔

 

ذرائع کے مطابق شاد نگر کیشم پیٹ کی رہنے والی سوگنماں نامی خاتون اپنے بیٹے شیوا کمار کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ شیوا نے کل اپنی ماں سے رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم دینے سے انکار پر نوجوان نےاپنی ماں کو بری طرح پیٹ دیا اور ساڑھی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔

 

مقامی افراد کی شکایت پر آج پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ جس وقت شیوا کمار اپنی ماں پر حملہ کر رہا تھا کسی نے اس واقعہ کی سیل فون کے ذریعہ ویڈیو گرافی کی۔ افسوس کہ فلمبندی کرنے والے ویڈیؤ بنانے کے بجائے خاتون کی مدد کرتے تو شاید اس کی جان بچ جاتی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button