ایجوکیشن

انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مخدوم پور اقلیتی اقامتی کالج کے طالب علم ریولی اجےکا شاندار مظاہرہ

 

پداپلی کے مضافات میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج مخدوم پور کریم نگر برائے طلبہ ٣ کے طلبہ نے انٹر میڈیٹ سال اول میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔جہاں انٹر کےدو گروپس موجود ہیں ایک گروپ ای ٹی اور دوسرا گروپ ایم ایل ٹی جس میں تقریبا طلبہ نے نمایاں کارکردگی اور امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں جس میں اجے ای ٹی گروپ ہال ٹکٹ نمبر 223540012 نے ریاستی مقام حاصل کیا ہے

اس موقع پر طالب علم کو اساتذہ و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے اور مزید ترقی کی دعا دی ہے اس موقع پر صدر مدرس چندرا موہن پورانڈلہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کا ریاستی مقام حاصل کرنا ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہے اور اس زریں مواقعہ سے استفادہ ہم سب کی ضرورت ہے اور کے سی آر حکومت نے اقلیتی اسکولس و کالجس کا قیام خاص کر مینارٹیس کے لیے کیا ہے اس سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر طلبہ اساتذہ اور دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button