مبارکباد

کاکتیہ کالج نظام آباد کے طلبہ کا انٹر کے نتائج میں ضلع اور ریاستی سطح پر شاندار مظاہرہ _ سوہا مہوش فاطمہ کو 972 نشانات

ریاست اور ضلع میں کاکتیہ کالج نظام آباد کے طلبہ کاانٹرکے نتائج میں شاندار مظاہرہ 

امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت۔ ڈائریکٹر سی ایچ راموجی راؤ کی پریس کانفرنس

نظام آباد:28/جون (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس/اردو لیکس )کاکتیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام آج انٹرمیڈیٹ نتائج کے موقع پر سی ایچ رامو جی راؤ (IITIAN) ڈائریکٹر نے ایک پرُ ہجوم کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کاکتیہ جونیئر گرلز و بوائز انٹرمیڈیٹ سال و سال دوم کے جاری کردہ نتائج میں ریاست اور ضلع بھر میں کاکتیہ تعلیمی ادارہ کے طلباء و طالبات نے شاندار مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی ایچ سائی کرتن (ایم اپی سی)اسٹیٹ فرسٹ رینک حاصل کیا۔ انہوں نے 1000 کے منجملہ 944 نشانات حاصل کئے جبکہ ایل ورشنی (ایم پی سی) نے 991 نشانات حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ میں چوتھا رینک حاصل کیا۔ وی روہیت (ایم پی سی)، پی این وی ایس پرانو تیج(ایم پی سی) الترتیب 987,986 جبکہ ایم ہومیجا بی پی سی 987، سوہا مہوش فاطمہ دختر محمد یوسف الدین خان (ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) نے بی پی سی 972 نے نمایاں نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

جبکہ سال اول میں ایم پی سی کے طالبات ٹی وشنوی، پی سرونتی، کے ستویک الترتیب اسٹیٹ سکنڈ، ایس نکشترااسٹیٹ میں چوتھا رینک، ڈی اکشیا، وی سائی اکشے، کے اکشرا، آر سدھاشنا، سی ایچ وشنوی، کے رشمیتا، میتری، آدھی بھوانا الترتیب پانچواں رینک حاصل کیا جبکہ بی پی سی میں جویریہ تمکین، ٹی ومشیتا الترتیب اسٹیٹ میں چوتھا رینک حاصل کیا علاوہ این شروینی ایم ای سی اسٹیٹ رینک اور ایس ویدھی سی ای سی نے اسٹیٹ رینک حاصل کیا۔ سی ایچ رامو جی راؤ نے طلباء کے اس کامیابی پر انہوں نے اساتذہ، والدین، طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کاکتیہ انتظامیہ کے ساتھ طلباء اور والدین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیرپرسن سی ایچ وجیا لکشمی اور رجنی کانت کی رہبری و رہنمائی میں طلباء کو معیاری تعلیم اور بہتر نظم و نسق کے ذریعہ کاکتیہ ایجوکیشن کے تمام تعلیمی ادارہ جات فعل و عملی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر تمام نمایاں نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے علاوہ ان کے سرپرستوں، اساتذہ، لکچررس، اسٹاف کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی کارروائی سندیپ نے چلائی۔ پرساد نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button