جنرل نیوز

بقرعید کے پیش نظر نارائن پیٹ میں الہدی ویلفیئرسوسائٹی’ اتحاد ایجوکیشنل سوسائٹی کی انوکھی مہم

نارائن پیٹ: 6 جولائی (اردو لیکس) بقر عید کے دن ایک اور ذمہ داری "محلہ کی صفائی ہماری ذمہ داری” کے عنوان پرٹیم بقرعید نارائن پیٹ ’ الہدی ویلفیئرسوسائٹی’ اتحاد ایجوکیشنل سوسائٹی’ حیات میڈیکل ریلیف یو ایس اے ‘ بابا ٹڈریس کی جانب سے بیانرس کی طباعت عمل میں آئی۔

نارائن پیٹ ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو نے بیانرس کی رسم اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے کہاکہ صفائی کیلئے نوجوانوں کی جانب سے شعور بیدار کیا جارہا ہے جو کہ قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے عوام سے عید کے دن صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ۔

بعد ازاں نارائن پیٹ ڈی ٹی او آفیسر ویرا سوامی نے بھی ٹیم بقر عید کے پوسٹر کی رسم اجرا ئی انجام دی۔ اس موقع پر ٹیم بقرعید نارائن پیٹ کے ذمہ داران نظیر احمد’عبد الرحیم’ مولانا فاروق بن مخاشن’ محمد تقی’ محمد یونس’ محمد سلمان’ عاصم خرادی’ عبدالرحیم ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button