جنرل نیوز

نظام آباد کے قدیم و جدید عیدگاہ میں نماز عید کے اوقات اور اہم اپیل

 

محمد افضل الدین صدرعیدگاہ جدید وقدیم کمیٹی نظام آباد نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ سال حال اوقات نماز عید دونوں عیدگاہوں میں درج ذیل رہیں گے عید گاہ قدیم واقع بودہن روڈ 45_6کو عمومی خطاب شروع ہوگا اور ٹھیک 15_7کو نماز شروع ہوجاے گی

اسی طرح عیدگاہ جدید واقع قلعہ میں 15_7کو خطیب عیدگاہ مفتی سعید اکبر صاحب کا بیان شروع ہوگا اور 45_7کو نماز شروع ہوجاے گی اس موقع پر مفتیان کرام اور علماء عظام سے مشورہ کے بعد صدر عیدگاہ نے تمام مسلمانان نظام آباد سے اپیل کی کہ وہ قبل ازوقت تیاری کے ساتھ عیدگاہ پہونچنے کی فکر کریں اور کہا کہ اپنی سہولت کے لےءعیدگاہ میں نماز عید اداکرنے والی سنت سے اعراض کرنا انتہای مذموم عمل ہے اس لےء بناء کسی شرعی عذر کے مساجد میں نماز عید ادانہ کریں بلکہ عیدگاہ پہونچ کر اس اجتماعی سنت کو باقی وبرقراررکھیں

اللہ تعالی پوری ملت اسلامیہ کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماے اورجذبہ قربانی وایثار اور پورے مسلمانوں کو استقامت علی التوحید نصیب فرماے آمیناس موقع پر محمد عبدالملک بابر محمد عبدالمنان عبدالحی راحیل رؤوف عارف ودیگر اراکین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button