آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کا مائیک ٹوڑ دیا گیا

حیدرآباد-9 ستمبر( اردو لیکس) آندھراپردیش اسمبلی میں اپوزیشن وائی ایس,آر کانگریس نے خصوصی ریاست کے درجہ کے مسلہ پر شوروغل مچاتے ہوے اسپیکر کا مائیک توڑ دیا.ایوان کے آغاز کے ساتھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان کے وسط تک پہنچ کر نعرے لگاے.چند ارکان نے اسپکیر کوڈیلہ شیوا پرساد کی کرسی تک پہنچ کر مائیک توڑ دیا.