جموں وکشمیر اورہماچل پردیش ہیلی کاپٹر خدمات کو منظوری

سرکار نے جموں وکشمیر اورہماچل پردیش میں ابتدائی بنیاد پر دس سیکٹروں میں رعایتی شرحوں پر ہیلی کاپٹر خدمات شروع کئے جانے کی منظوری دے دی ہے لیکن ا س کے لئے ضروری ہوگا کہ پہلے ان انتہائی دور دراز مقامات کا تعین کیا جائے جہاں پہنچنا ناممکن نہیں تو دشوار گزار ضرورہے۔ بعد ازاں اس اسکیم کا نفاذ مقامی آبادی کی حق بجانب ضروریات کی اندازہ کاری کی بنیاد پردیگر / اضافی سیکٹر وں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت جموں وکشمیر وہماچل پردیش کی سرکار وں کو سب سے پہلے اپنی اپنی ریاستوں میں ان انتہائی اہم سیکٹروں کی ازسرنو شناخت / تعین اور اسے حتمی شکل دینی ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی سرکاروں کو حق بجانب ضروریات کی بنیاد پر مرکزی وزارت داخلہ کے مشورے سے پرواز کے وقت کا بھی تعین کرنا ہوگا۔ان شعبوں کا فیصلہ کرتے وقت جن کے لئے فضائی رابطہ کاری کی فراہمی کی جانی ہے، ان میں سڑک سے مسافت کے درمیان اور فضائی مسافت کے درمیان وقت کا تعین بھی انتہائی اہم تصور ہوگا۔