چار ماہ کی بیٹی کا گلا کاٹ دینے والی ماں گرفتار

مسلسل دوسری مرتبہ بھی بیٹی پید اہونے پر ظالم ماں نے اپنی ہی بیٹی کا قتل کردیا۔ یہ واردات جئے پور میں پیش آئی۔ مقامی خاتون 35 سالہ نیہا گوئل کو دولڑکیاں ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جبکہ چھوٹی کی عمر چار مہینہ بتائی گئی ہے۔ 26 اگست کو خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس کی چھوٹی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ گوئل کو بیٹے کی خواہش تھی دوسری بار بھی بیٹی پیدا ہونے پر اس نے خنجر سے گلا کاٹ کر اپنی بیٹی کا قتل کردیا اور گمشدگی کی شکایت کرتے ہوئے پولیس کو گمراہ کیا۔ پولی نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔