تلنگانہ

سونیا، راہول، پرینکا حیدرآباد پہنچ گئے _ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز

حیدرآباد _ 16 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے کچھ دیر قبل ہی کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور ملیکارجن کھرگے کانگریس ورکنگ میٹنگ کے لیے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پی سی سی کے صدر  ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارک اور دیگر قائدین بشمول عظمت اللہ حسینی نے شمش آباد ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ روایتی تلنگانہ ثقافت کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قبائلی رقص، ڈھول، فنکاروں اور ہارن باجوں کے ساتھ ان تمام کا استقبال کیا گیا

 

سونیا، راہول گاندھی، پرینکا، ملیکارجن کھرگے ایئرپورٹ سے سیدھے تاج کرشنا ہوٹل گئے۔ جہاں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے اجلاس شروع ہونے سے قبل ان کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں تلنگانہ کے مختلف پکوانوں کے ساتھ ان کا تواضع کیا گیا

 

۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ 16 اور 17 ستمبر کو تاج کرشنا ہوٹل میں دو دن ہوگی اور کل شام تکوگوڑہ میں جلسہ عام ہوگا۔جس میں سونیا گاندھی تلنگانہ عوام کے لئے 6 ضمانتوں کا اعلان کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button