انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت جن ٹیکس دہندگان کے حسابات کی جانچ کی جانی ہے ،ان کےذریعہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ پچھلے سال 30 ستمبر تھی ۔ سال 16-2015 میں جن ٹیکس دہندگان کی آمدنی ایک کروڑ یا جن پیشہ ور افراد کی آمدنی 25 لاکھ سے زائد تھی ،انہیں اپنی انکم ٹیکس ریٹرن آڈٹ رپورٹ کےساتھ مذکورہ تاریخ تک داخل کرنی ہوگی۔
انکم ٹیکس ڈکلریشن اسکیم 2016 کے تحت آمدنی کے اعلان کی آخری تاریخ بھی 30 ستمبر 2016 ہونے کے پیش نظر سینٹر ل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز (سی بی ڈی ٹی ) نے وہ انکم ٹیکس ریٹرن جن کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2016 تھی ، اب ان کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2016 کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دشواریاں دور کی جاسکیں اور کام کی تکمیل میں آسانی ہو۔