صدر جمہوریہ نے دی عید الا ضحیٰ کی مبارکباد

صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے اہلیان وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی مبارکباد کے پیغام میں جناب مکھرجی نے کہا ، ’’ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک اور بیرون ملک کے تمام مسلم بھائیو ں او ربہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
دراصل عید الاضحیٰ اعتماد ،درد مندی ،ایثاروقربانی اور عفو ودرگزر علامت ہے۔آئیے ہم اس موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم اورلازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے نوع انسان کی خدمت کریں ۔ضرورت مند لوگوں کے درد اور تکلیفو ں کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔ خدا کرے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے سما ج میں آفاقی بھائی چارے ، امن اور اتحادویگانگت کو فروغ دینے کی ہماری کوششو ں ں کو استحکام عطا فرمائے۔