انٹر نیشنل

ہم اپنی مٹی کے رشتہ سے یہاں یکجا ہوئے ہیں۔ نائب سفیر ہند میتھم جارج

ریاض ۔ کے این واصف

ہم ایک ایسے ملک سے ہیں جو مختلف مذاہب، تہذیب، ثقافت اور زبانوں کا گہوارہ ہے ہم سب کے درمیان جو ترک مشترک ہے وہ ہماری مٹی ہے۔ ہم آج اسی مٹی کے رشتہ سے یہاں یکجا ہوئے ہیں۔ یہ بات نائب سفیر ہند اے۔ میتھم جارج نے کہی۔ وہ سفارت خانہ ہند ریاض کی جانب سے “میری مٹی میرا دیش” کے عنوان منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس تقریب کا اہتمام جد و جہد آزادی کے ہیروز کی یاد تازہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

 

 

خصوصاُ ہم ان آزادی کے جیالوں کو یاد کریں گے جہین یاتو فراموش کریا گیا یا جن کے نام لوح آزادی پر مدھم پڑ گئے ہیں۔ امرت کال کے سلسلہ کی اس تقریب سے جارج نے مزید کہا کہ 2047 میں ہم دنیا کی ترقیافتہ ترین قوم ہونگے جس کے لئے ہم نے متحد جد و جہد کا عزم کیا ہے۔ حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا آپ اس قدر شدید گرم موسم کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے یہ آپ کے اپنے وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ آخر میں نائب سفیر نے حاضرین کو حلف دلایا۔

 

 

مڈل ایسٹ انٹرنیشنل کی طالبہ آریا آننتھا نے “سسٹر نویدیتا” کے عنوان سے مضمون پیش کیا جو ایک مجاہد آزادی اور سومی ویوکانند کی شاگرد تھیں۔ جس کے بعد دو مختصر ڈاکیو منٹریز ایک ریاست اتراکھنڈ کی بعنوان “کال متھ” اور دوسری ریاست کریلا کے “ارون مولا” گاؤن پر مشتمل تھی۔ مس ابھینند نے ایک قومی گیت اور ڈاکٹر اشرف علی نے اپنی نظم پیش کی۔ آخر میں مسز رشمی پلے نے کلاسیکل ڈانس پیش کیا ساجن نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button