داود ابراہیم کا وفا دار ساتھی 40 کروڑ کے ساتھ فرار

اندڈرولڈ ڈان داود ابراہیم کا وفا دار ساتھی رقم لے کر فرار ہوگیا۔ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع خبر کے مطابق ڈان کا وفادار ساتھی خلیل احمد 40 کروڑ لے کر فرار ہوگیا۔ خلیل ہندوستان میں داود کے جرائم کے کاموں کی نگرانی کیا کرتا تھا۔ دہلی کے ایک شہری سے 45 کروڑ وصول کرکے ڈان کو 40 لاکھ روپئے بھجوانے تھے اور پانچ کروڑ روپئے خلیل کو رکھ لینے تھے لیکن وہ 40 کروڑ وصول کرکے فرار ہوگیا جس کی اب داود ابراہیم کے ساتھی تلاش کررہے ہیں۔