جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند میدک کی جانب سے طلبہ میں سیرت النبی ﷺ پر مقابلے _ 20 اگست رجسٹریشن کی آخری تاریخ

میدک3اگست(اردو لیکس / ابو فیضان میدک)آنے والے دنوں میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے حضور ﷺ کی حیات ِ مبارکہ وسیرت کو ملت کے نوجوانوں ،طلباء وطالبات میں ابھی سے اجاگر کرنے اور بہتر عملی شکل دینے اور اللہ اور رسول ﷺ سے محبت اور تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی غرض سے تحریری وتقریری مقابلے ،کوئیز ونعت اور اسلامی نمائش جیسے مختلف مقابلے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں آداب ِ زندگی کے عنوان سے منعقد کئے جارہے ہیں۔یہ بات جناب محمد اصغر حسین کو کنوینئر سیرت النبی ﷺمنعقدہ مقابلے نے آج دفتر جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک واقع احاطہ مسجد ِ عروب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کی ۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ جماعت ِ اول سے ڈگری کے طلباء وطالبات مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تارےخ جاریہ ماہ کی 20 مقرر ہے۔رجسٹریشن فارمس مسجد ِ عروب سے مغرب تا عشاء حاصل کرسکتے ہیں۔تمام مقابلوں کے لئے رہنمایانہ کلاسیس جاریہ ماہ کے اختتام تک جاری رہینگے۔جبکہ 4 ستمبر کو مسجد ِ عروب میں صبح 11 تا بجے اور دوپہر 3 تا 5 بجے یہ مقابلے منعقد کئے ئینگے۔مضمون نویسی اور تقریر جونئیر کلاسس کے طلباء وطالبات کےلئے عنوان نماز اوت تلاوت ِ قرآن کے آداب کسی ایک زبان اردو،تلگو،یا انگریسی میں لکھ سکتے ہیں یا تقریر کرسکتے ہیں۔محمد اصغر حسین نے مزید کہاکہ مضمون نویسی اور تقریر سینئرس کلاسس کے طلباء وطالبات کےلئے عنوان والدین کے ساتھ سلوک اور گفتگوکے آداب مذکورہ بالا تینوں زبانوں میں سے کسی ایک میں کرسکتے ہیں۔مضمون نویسی اور تقریرسوپر سینئرس یعنی ڈگری یا اُ سے زائد تعلیم یافتہ حضرات کےلئے عنوان داعیانہ کردار اور دعوت وتبلیغ کے آداب کسی ایک زبان میں کرسکتےہیں۔نعتِ شریف مقابلہ جماعت ششم تا ڈگری کےلئے بزبانِ اردو ہوگا۔اسلامی کوئیزجماعتِ نہم تا انٹر میڈیٹ عمر 7 1سال سے زائد نہ ہو کے عنوان قرآن انبیاء علیہم السلام اور حیات ِ طیبہ وسیرت النبی ﷺ منعقد ہوگا۔مقابلہ تلاوت معہ ترجمہ کسی بھی زبان اردو ،تلگو ،انگلش میں جماعت اول تا چہارم کےلئے سورہ فاتحہ اور سورہ نمبر 105 تا 114 اسی طرح جماعت پنجم تا جماعت ہفتم عمر12 سال سے زائد نہ ہو کےلئے سورہ فاتحہ اور سورہ نمبر 94 تا 114 میں سے زیادہ سے زیادہ سورے ترجمہ کے ساتھ زبانی سنانا ہوگا۔

 

اسلامی نمائش کےلئے جونئیر اور سینئر اور ڈگری کے تعلیم یافتہ حضرات کی عمر 20 سال سے زیادہ نہ ہو،ماڈلس وچارٹس اسلامی تصورات پر مبنی ہو۔مضمون نویسی مقابلہ بتاریخ 2022-09-11 کو منعقد ہوگا۔تقریری مقابلہ بتاریخ 2022-09-18 کو منعقد ہوگا۔نعت ِ شریف کا مقابلہ بتاریخ 2022-09-25کو منعقد ہوگا۔اسلامی کوئیز کا مقابلہ بتاریخ 2022-10-16 کو منعقد ہوگا۔مقابلہ تلاوت معہ ترجمہ بتاریخ 2022-11-18 کو منعقد ہوگا۔اسلامی نمائش بتاریخ 2022-11-20 کو منعقد ہوگا۔پروگرام تقسیم انعامات بتاریخ 2022-12-11 کو منعقد ہوگا۔ہر مقابلے کے مقام کی اطلاع مقابلے کی تاریخ سے 5 دن قبل دی جائیگی۔عنوانات پر مشتمل کتابیں آفس مسجدِ عروب میں ڈسکاؤنٹ پر دستیاب رہینگی۔مزید تفصیلات کےلئے 9390271970-9440370866-9441762776پر جناب سید عزیز احمد،محمد فاضل حسین،سید سعادت حسین ذکی سے ربط پیدا کریں

 

۔اس پریس کانفرنس میں جناب سید عزیز احمد کنوینر سیرت النبی ﷺ پروگرام نے خطاب کرتے ہوئے اولیائے طلباء وطالبات سے گزارش کی کہ وہ اس پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی نسل کو دینی تعلیم اور سیرت النبی ﷺ سے واقف کروائیں۔یہ پروگرام جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک،جی آئی او (گرلز اسلامک آرگنائزیشن)ایس آئی او(اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔نیز ملک میں آئے دن شعائرِ اسلام کے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنایا جارہا ہے اس کو لیکر شعائرِ اسلام کی اہمیت کو عوام میں اجاگر وبرقرار رکھنے کےلئے یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں ڈیجیٹل آرگنائزر محمد مصعب حسین بن فاضل حسین،سید سعادت حسین عرف ذکی بھائی،محمد شاکر علی عرف حاجی،محمد کلیم،محمد عاقب،زید کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button