ہیلت

آفریقی ملک گامبیا میں کھانسی کی ٹانک پینے سے 66 بچوں کی موت _ 4 دوائی ہندوستان میں میڈن فارما کمپنی نے تیار کی

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) افریقی ملک گامبیا  میں کھانسی کی ٹانک پینے  سے اب تک 66 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بھارتی فارما کمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ کھانسی اور نزلہ زکام کے چار ٹانک بچوں میں گردوں کے سنگین امراض پیدا کررہے ہیں اور یہ 66 بچوں کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔ جس کے پیش ڈبلیو ایچ او نے چار دوائیوں پر ایک طبی پروڈکٹ الرٹ جاری کیا ہے جن میں پرومیتھازائن اورل سولیوشن، کوفیکس میلین بیبی کف سرپ، می کوف بیبی کف سرپ اور میگرپ این کولڈ سرپ شامل ہیں۔

 

ان میں  ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول حد سے زیادہ پائے گئے۔ طبی مصنوعات کے الرٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر وہ حد سے تجاوز کر جائیں تو وہ زہریلے ہو جاتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ گامبیا میں ہونے والے واقعہ کی متعلقہ بھارتی ریگولیٹری حکام کے ساتھ تحقیقات کر رہا ہے۔ اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ دوائی  محفوظ نہیں ہیں اور ان کا استعمال موت کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تجویز کیا ہے کہ ان مصنوعات کی نشاندہی کرکے اسے فروخت سے ہٹا دیا جائے۔ دریں اثنا، میڈن فارما نے بچوں کی اموات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button