جنرل نیوز

اگر سچی لگن ہو اور کم وسائل سے بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے _طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی 

نظام آباد:3/ اگست (اُردو لیکس) تلنگانہ جاگروتی کے کنونیر محمد ریحان احمد کی جانب سے بیت المال واقع ٹیلیفون کالونی آٹو نگر میں منعقدہ گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی میں زیرپانچویں تا دہم جماعت کے 600 طلباء و طالبات فی طالب علم میں 6نوٹ بکس،1 اسکولی بیاگس،1 جیومنٹری باکس،2 پینوں اور ایک مڈڈے میل پلیٹ کی تقسیم کے موقع پرطارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی نے کہا کہ آج ہماری نسل کو اعلیٰ کردار دیانتداری، اخلاق کا نمونہ پیش نہ کرسکے تو آئندہ نسل سے کیا امید کرسکیں گے۔

 

انہو ں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انسان کو بے انتہائی تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ان صلاحیتوں میں ایک صلاحیت لگن اور جستجو ہے۔ اگر سچی لگن ہو اور کم وسائل سے بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ طارق انصاری نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کا تقاضہ ہے کہ وہ خود کو معاشرہ کی بھلائی کیلئے وقف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشبوں کی طرح مہکے تاکہ آنے والی نسل کو خون میں ڈوبی ہوئی صدیوں کے بجائے روشن مستقبل ملیں۔ انہوں نے کہا کہ کے کویتا کی جانب سے ریاست کی عوام کیلئے جاگروتی تنظیم کے ذریعہ غریب اور مستحق لوگوں کو طعام کا نظم،ادویات کی فراہمی، علاج و معالجہ کیلئے رقم کی فراہمی کے علاوہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو نظام آباد کی سنٹرل لائبریری میں دوپہر کے کھانے کا نظم اور سرکاری دواخانہ نظام آباد میں زیر علاج مریضوں اور ان کے معاونین کو دوپہر کے کھانے کی فراہمی و دیگر فلاحی کام شامل ہے۔

 

طارق انصاری نے محمد ریحان احمد کے جذبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے طلباء و طالبات میں مفت اسٹیڈی میٹریل کی فراہمی کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انہو ں نے محمد ریحان احمد کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button