تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ میں اساتذہ کے تبادلوں کے کیس پر ہوئی سماعت

حیدرآباد _ 13 جون ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کو  26 جون  تک توسیع کی ہے۔  رنگاریڈی ضلع  سے تعلق رکھنے والی سکو بائی اور دیگر اساتذہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے میں جاری کردہ جی ای او نمبر 9 غیر قانونی اور غیر آئینی ہے درخواست گزاروں نے جی او کو منسوخ کرنے کی اپیل کی  .

 

ان درخواستوں کی سماعت کرنے والی ہائی کورٹ نے قبل ازیں اساتذہ کے تبادلوں پر روک لگانے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔

 

منگل کو دوبارہ ان درخواستوں پر چیف جسٹس جسٹس اجول بھویان اور جسٹس تکارام جی کی بنچ نے  سماعت کی  سرکاری وکیل نے استدلال کیا کہ تبادلوں کے عمل پر عائد روک کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ ریاست میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تاریخ طے ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا جس سے اساتذہ کے تبادلے متاثر ہوں گے۔ اس لئے  درخواستیں خارج کردی جائے۔ بنچ نے دلائل سننے کے بعد عبوری حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button