جنرل نیوز

نظام آباد کارپوریٹر یم اے قدوس نے 10 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی سی سی روڈ کے کام کا معائنہ کیا ۔ عوام میں پودے تقسیم کئے

نظام آباد 4 اگسٹ (۔ پریس نوٹ ) نظام آباد شہر کے قدیم محلہ دھا رو گلی میں ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ حرکیاتی کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 58مسٹریم اے قدوس نے (10) لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی سی سی روڈ کے کاموں کا اہلیان محلہ کے ہمراہ جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے بتایا کہ دھا روگلی کے اس قدیم گلیوں میں گزشتہ 25 برسوں کے بعد تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ اہلیان محلہ دھارو گلی کی نمائندگی پر سی سی روڈ کی تم عمل میں لائی جا رہی ہے حالیہ دنوں میں دھارو گلی میں کلورٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔ کارپوریٹر یم اے قدوس نے عوام الناس سے کہا کہ انکے جو بھی عوامی و بلدی مسائل درپیش ہیں انکے علم میں لائیں اور اپنے مسائل کو حل کروائیں ۔کارپورٹر یم اے قدوس نے ہریتا ہرام پروگرام کے تحت واٹرٹینک بڑا بازار میں عوام میں پودے تقسیم کئے اور عوام سے کہا کہ پوروں کی شجر کاری کرتے ہوئے نگہداشت کریں اور حکومت کے مقصد کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button