جنرل نیوز

سماجی کارکن وسابق این آرآئی جناب محمد اقبال(ملک پیٹ) کا انتقال 

قائم مقام ناظم شہر جناب انجنیئرمرزا محمداعظم علی بیگ کا اظہارِتعزیت

سماجی کارکن وسابق این آر آئی جناب محمد اقبا ل ولدجناب محمد یسین مرحوم،مالک فرقان اسلامک بک ڈپو،ملک پیٹ کا بعمر 80سال آج 4، اگسٹ بروز جمعرات، اشرف نگر ملک پیٹ میں ان کے مکان پر انتقال ہوگیا۔وہ طویل عرصہ تک الملک سعود یونیورسٹی،سعودی عرب سے وابستہ تھے۔ مرحوم،انتہائی نیک، ملنسار اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی سماجی شخصیت تھے۔

 

مرحوم کے انتقال پر قائم مقام ناظم شہر جماعت سلامی ہند عظیم تر حیدرآباد جناب انجنیئرمرزامحمداعظم علی بیگ نے اظہارِتعزیت اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد اقبال صاحب جماعت اسلامی ہندکی سرگرمیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے اورہر طرح سے تعاون فرماتے۔اللہ تعالی،انکے حسنات کو قبول فرمائے انکی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ5، اگسٹ بعد نماز جمعہ (1.30بجے) مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔مزید تفصیلات کے لئے 8897725603 / 6302165630 ان نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button