جنرل نیوز

سینئر قائد مجلس رفعت محمد خان کے ہاتھوں حمیدہ آن لائین سرویس نظام آباد کا شاندار افتتاح

نظام آباد 5 اگست ( اردو لیکس محمد یوسف الدین خان ) عوام و ضرورتمندوں کیلئے مسلمانوں کے گنجان آبادی والے علاقے بمقام حمیدہ مسجد احمد پورہ کالونی نظام آباد میں قائم کئے گئے حمیدہ آن لائن سروسی خدمات کامفتی عبد الماجد صاحب کی دُعا سے آج بعد نماز جمعہ افتتاح عمل میں آیا۔ بحثیت مہمان خصوصی سابقہ سینٹر کا رپوٹیٹر وقائد مجلس مسٹر رفعت محمد خان کے علاوہ انچارج کارپوریٹر ، ڈویثرن نمبر 59 سرفرار خان – حمیدہ مسجد کمیٹی صدر عبدالحميد – امام وخطيب مسجد حمیده مولانا ارشد – امام و خطیب مسجد ا یکمتار حافظ تراب الدین – نائب صدر سینیٹر سٹیزن ویلفیر سوسائیٹی محمد فیاض الدین کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی ۔

مہانوں کا استقبال محمد ایوب خان نے کیا ۔ سابقہ کارپوریٹر رفعت محمد خان نے عوام الناس سے حمیدہ آن لائین سرویس کی خدمات سے استفادہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ آدھار کارڈ ۔ پان کارڈ ووٹر شناختی کارڈ کا ہو یا ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج – پاسپورٹ – اسکالر شپ ٹرین اور بس ٹکٹ کی بکنگ جیسی خدمات کے ذریعہ اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں –

متعلقہ خبریں

Back to top button