تلنگانہ

رکن کونسل کویتا نے جیون ریڈی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی

 

حیدرآباد: رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے پی یو سی چیئرمین و رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی پر قاتلانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے بنجارہ ہلز میں واقع ایم ایل اے جیون ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محترمہ کویتا نے کہا کہ جمہوریت میں ایسی سازشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ کویتا نے رکن اسمبلی جیون ریڈی کے اہل خانہ کو تسلی دی اور انہیں ہمت سے رہنے کی تلقین کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button