تلنگانہ

پداپلی ضلع میں برہم کسانوں نے محکمہ برقی کے عملہ کو دفتر میں بند کردیا

پداپلی _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں برہم کسانوں نے محکمہ برقی کے عملہ کو دفتر میں بند کردیا اور  برقی ٹرانسفارمرز کو مرمت کرتے ہوئے برقی سربراہی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

یہ واقعہ  پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل کے اخلاص پور ودیوت سب اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔کسانوں نے شکایت کی کہ انارم پراجیکٹ کے بیک واٹر کی وجہ سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے زمین پر گر گئے، لیکن ان کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے ۔

 

احتجاجی کسانوں نے کیڑے مار ادویات کے ڈبے دکھا کر نعرے لگائے کہ اگر برقی سربراہی  نہیں کی گئی تو وہ اپنے خاندان کے افراد سمیت کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لیں گے۔ AE کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جلے ہوئے ٹرانسفارمروں اور برقی کے کھمبوں کو ٹھیک کرنے کے وعدے کے بعد کسانوں نے دھرنا ختم کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button